اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے
وزیر مملکت مسٹرمختار عباس نقوی نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور کی جانب سے
منعقد ہنر ہاٹ ملک بھر کے ہنر مند کاریگروں کو مارکٹ کی سہولت
فراہم کرانے کی بڑی مہم ثابت ہوئی ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹرنقوی نے کہا کہ
دہلی میں کناٹ پلیس کے
بابا کھڑک سنگھ روڈ پر 11 سے 26 فروری تک منعقد کئے گئے دوسرے ہنر
ہاٹ سے نہ صرف ملک کے فنکاروں، کاریگروں اور دستکاروں کو ایک مارکیٹ
اور موقع ملا بلکہ اس نے سماجی ہم آہنگی کا بھی بڑا پیغام دیا۔اس ہنر ہاٹ میں 26 لاکھ سے زیادہ لوگ آئے جن میں ملک اور بیرون ملک کے لوگ بھی شامل ہوئے۔